اسلام آباد (یواین پی) پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون اناؤنسر انتقال کر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کی ٹی وی انڈسٹری سے وابستہ ایک اور عظیم شخصیت اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔سرکاری ادارے پی ٹی وی ہوم کی ٹوئٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون اناؤنسر محترمہ کنول نصیر انتقال کر گئی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ مرحومہ بوجہ علالت اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا تھا، جہاں جمعرات کی شام وہ انتقال کر گئیں۔ محترمہ کنول نصیر کو ان کی خدمات پر پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا تھا، جبکہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی ساس بھی تھیں۔