زرداری نے دعوت دی، گھر آئے مہمان کو مایوس نہیں کروں گا: ذوالفقار کھوسہ

Published on October 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 375)      No Comments

ڈیرہ غازی خان (یواین پی) سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے لاہور میں سابق گورنر پنجاب و سینیٹر سردارذوالفقار علی خان کھوسہ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ن لیگ کو نہیں چھوڑا ہمیں دھکا دیا گیا، آصف زرداری نے پی پی پی میں شمولیت کی دعوت دی، گھر آئے مہمان کو مایوس نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میری دانست میں کسی پارٹی کا سربراہ پہلی بار کسی کے گھر اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دینے آیا ہے، اس کی نظیر اس سے پہلے نہیں ملتی، مشرف کے دور میں ہم نے جیلیں کاتیں اور جتنی مسلم لیگ ن کی خدمت کی اتنی ان کی اولاد نے بھی نہیں کی، وہ تو سعودی عرب کے محلات میں سکون سے رہ رہے تھے اور ہم نے اکیلے مشرف کی مخالفت کا سامنا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر زرداری نے ہمیں پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے لیکن حلقہ احباب پورے ملک میں موجود ہے، دوستوں اور ساتھیوں کی مشاورت سے فیصلہ کروں گا تاہم میری بھرپور کوشش ہوگی گھر آئے مہمان کو مایوس نہیں کروں گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题