مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، سیاسی سرگرمیاں معطل کر دیں

Published on March 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 158)      No Comments

ڈی آئی خان (یواین پی) مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، سیاسی سرگرمیاں معطل کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق اندرونی اختلافات کا شکار اپوزیشن اتحاد مزید مشکلات کا شکار ہوگیا ہے۔ ایک جانب مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے، تو دوسری جانب سے پی ڈی ایم کے سربراہ بھی علیل ہوگئے۔ ذرائع جے یو آئی ف کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔پی ڈی ایم سربراہ کو 2 روز سے شدید بخار کی شکایت ہے۔ مولانا کا کورونا ٹیسٹ بھی کروایا گیا ہے جس کی رپورٹ منفی آئی۔ طبیعت ناسازی کے باعث مولانا فضل الرحمان نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔ ڈاکٹرز کی جانب سے بھی مولانا کو گھر پر آرام کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔جہاں طبیعت ناسازی کی وجہ سے مولانا فضل الرحمان نے سیاسی سرگرمیاں معطل کیں، وہیں پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کورونا کیسسز میں خوفناک اضافے کے پیش نظر تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔انہوں نے ڈویژنل، ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح پر پارٹی تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے علاقوں میں موذی وباء کورونا کیخلاف بھرپور مہم چلائیں۔ عوام کو ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے شعور فراہم کرنے کیلئے شہروں کے اہم مقامات پر بینرز اورفلیکسز لگائی جائیں۔ اسی طرح عوامی مقامات پرکیمپ لگا کر ماسک اور سینی ٹائزر بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کورونا کیسز بڑھ رہے لیکن ابھی تک حکومت پنجاب نے ویکسین نہیں خریدی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes