حساس اضلاع میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے مہم دوسرے روز بھی جاری رہی

Published on February 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 802)      No Comments

222222222
اسلام آباد۔۔۔ پاکستان بھر کے 76حساس اضلاع میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلئے خصوصی مہم دوسرے روز بھی جاری رہی۔محکمہ صحت کے مطابق تین روزہ مہم ملک بھر میں آج اور کل جاری رہیگی۔ادھر خبیر پختونخوا کے 23اضلاع میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری ہے۔ پہلے روز5 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا ئے گئے ۔ صوبے میں مہم کے دوران27 لاکھ 30 ہزار609 بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے ۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ سوات ، بٹگرام اور شانگلہ اس مہم کا حصہ نہیں ہیں جبکہ انسداد پولیو کی یہ خصوصی مہم آئی ڈی پیز اور افغان مہاجر بچوں کے لیے چلائی جا رہی ہے ۔ مہم کے پہلے روز 5لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاو کے قطرے پلا ئے گئے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes