سوچ رہا ہوں وزیراعلیٰ کو 62 ون ایف کا نوٹس دوں،چیف جسٹس پاکستان ،ڈی پی او ازخود نوٹس کیس میں 2 انکوائریوں کا حکم

Published on September 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 361)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سپریم کورٹ نے ڈی پی او پاکپتن کے تبادلے سے متعلق ازخودنوٹس کیس میں 2 انکوائریوں کا حکم دے دیا ۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہماراتعلق وزیراعلیٰ کے معاملے سے ہے،پولیس افسرکاسیاسی اثرورسوخ کے تحت تبادلہ کیوں کرایاگیا؟وزیراعلیٰ نے آرپی اواورڈی پی اوکوچائے پربلایاتھا،آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب کونوٹس کریں گے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ڈی پی او پاکپتن کے تبادلے سے متعلق ازخودنوٹس کیس کی،عدالت نے کیس میں 2 انکوائریوں کا حکم دے دیا،عدالتی حکم کے مطابق ایک انکوائری تبادلے میں سیاسی اثرورسوخ کے معاملے پرکی جائے،دوسری انکوائری مبشریٰ مانیکاسے پیش آنیوالے واقعہ پرکی جائے،عدالت نے آئی جی پنجاب سے دونوں انکوائری رپورٹس ایک ہفتے میں طلب کر لیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کرنے کا سوچ رہے ہیں،اپنی حدتک سوچ رہا ہوں 62 ون ایف کا نوٹس دوں،بغیر سکیورٹی کلیئرنس احسن جمیل کیسے وزیراعلیٰ ہاﺅس گئے ،وزیرااعلیٰ پنجاب خود عدالت آکر کیوں نے بتاتے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题