ٹھٹھہ،پانچویں روز بھی پانی کی سپلائی بحال نہ ہوسکی ،عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

Published on March 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 131)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی) مکلی میں پانچویں روز بھی پانی کی سپلائی بحال نہ ہوسکی محکمہ پبلک ہیلتھ ٹھٹھہ گھری نیند سویا ہوا عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے مساجد امام بارگاہوں میں وضو تک کے لئے پانی موجود نہیں جس کءوجہ سے مسلمان عوام کو نماز پڑھنے میں مشکلات سامنا کر نا پرتا ہے
مکلی ھیڈ کوارٹر میں پانچویں روز بھی پانی کی سپلائی بحال نہ ہوسکی ٹینکرز مافیا نے پانچ دنوں میں لاکھوں روپے کا پانی بیجا جاتا ہے ناری نہر اور کے ڈی اے نہر سے نکال کر بیچ ڈالا اور غریب عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے مساجد امام بارگاہیں میں وضو تک کے لئے پانی موجود نہیں ہے اس سلسلے میں زرائح سے معلوم ہوا ہے کہ پانچ روز قبل چھچھ ناری نہر سے مکلی کو پانی سپلائی کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی تھی جو محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی کی وجہ سے ابھی تک بنائی نہیں جاسکی ہے پائپ لائین ناقص ہونے کی وجہ سے ایک ماہ میں کئی دفعہ پھٹ جاتی ہے مگر محکمہ پبلک ہیلتھ گھری نیند سویا ہوا ہے اسکے علاوہ پانی کی شدید قلت پر کسی منتخب نمائندے یا انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题