کوئی ان ہاؤس تبدیلی لانا چاہتا ہے تو لے آئے، وزیراعلیٰ پنجاب

Published on March 31, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 110)      No Comments


لاہور(یو این پی)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا کوئی ان ہاؤس تبدیلی لانا چاہتا ہے تو لے آئے۔چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے تاہم کوئی ان ہاؤس تبدیلی لانا چاہتا ہے تو لے آئے، جب عدم اعتماد آئے گی تو دیکھ لیں گے ڈرنے والے نہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبے شروع کر رہے ہیں، رمضان پیکیج کے تحت 313 بازار لگائے جائیں گے، پنجاب کے ہر شہر اور ہر علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے ثمرات نظر آئیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题