ڈاکٹرز نے گھر سے باہر نکلنے اور سیاسی مصروفیات سے منع کیا ہے، مولانا فضل الرحمان

Published on April 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 107)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی)سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے کچھ روز گھر سے باہر نکلنے اور سیاسی مصروفیات سے منع کیا ہے۔اپنی صحت کے حوالے سے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں، ابتدا میں پورے جسم میں درد اور ٹھنڈ محسوس ہو رہی تھی، مولانا فضل الرحمان بخار کی علامت بھی تھی، خون کے ٹیسٹ کیے گئے،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے مکمل آرام کامشورہ دیا ہے، اور کچھ روز گھر سے باہر نکلنے اور سیاسی مصروفیات سے منع کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان علیل ہوگئے تھے، جس کے بعد انہوں نے بھی اپنی سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں، ان کے خاندانی ذرائع نے بتایا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے کورونا ٹیسٹ کرایا ہے جو منفی آیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes