بنگلہ گوگیرہ جندراکہ روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں ٹکراؤ، 60 سالہ بزرگ جانبحق، خاتون اور مرد زخمی

Published on April 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 247)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی) موضع خالصہ ڈبو کی واں جندراکہ روڈ کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثہ کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 60 سالہ بزرگ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ خاتون اور مرد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی بنگلہ گوگیرہ سے ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔ جبکہ ضروری کاروائی کرنے کے بعد نعش کو لواحقین کے حوالے کر دیا۔جانبحق ہونے والے بزرگ کی شناخت ماسٹر سرفراز ولد محمد علی (60 سال) کے نام ہوئی ہے جو کہ جندراکہ کا رہائشی تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme