صدر، وزیر اعظم، چیف جسٹس اور آرمی چیف کی میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

Published on June 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 472)      No Comments

 
اسلام آباد(یو این پی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں کامیابی پر صدر مملکت کی جانب سے قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ گرین شرٹس جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گی۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ تیم کی کامیابی قومی کی دعاؤں کی مرہون منت ہے۔وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے بھی قومی ٹیم کو بڑا مقابلہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی قومی ٹیم کو سیمی فائنل جیتنے پر مبارکباد دی ہے اور فائنل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے بھی گرین شرٹس کی کامیابی پر قوم کو مبارکباد دی ہے اور دعا کی ہے کہ قومی ٹیم اسی طرح فائنل میں بھی کامیابی حاصل کرے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بھی سرفراز الیون کو فتح پرمبارکباد دی ہے اور ساتھ ہی پاکستان اور انڈیا کے ممکنہ فائنل کے حوالے سے ٹیم پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے بھی قومی ٹیم کو فتح پر مبارکباد دی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے بھارت کو فائنل میں ہرانے کا دعویٰ بھی کر دیا ہے۔ سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھی ٹیم پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔دریں اثناء، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے بھی ٹیم پاکستان کو فتح پر مبارکباد دی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes