کورونا سے بچاؤکی ویکسین مفت فراہم کی جارہی ہے ڈاکٹرمحمد حنیف‎

Published on April 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 344)      No Comments


ٹھٹھہ (رپورٹ حميد چنڈ) ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد حنیف میمن کے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ صحت حکومت سندھ کی جانب سے خطرناک اور موذی مرض کرونا سے بچائو کے لئے مفت ویکسین دینے والا عمل جاری کیا گیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ضلع ٹھٹھہ میں قائم کرونا ویکسین سینٹرز سے مفت حفاظتی ٹیکے لگوائیں بڑی عمر کے لوگ جنکی عمر 65 سال سے اوپر ہے وہ اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر ایس ایم ایس بھیجیں اور بغیر اطلاع کے قریبی ویکسین سینٹر سے مفت ویکسین لگوالیں یہ شہری جنکی عمر 50 سے 64 سال ہے وہ اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر مفت ایس ایم ایس کریں انکی ویکسین کی تاریخ انہیں ایس ایم ایس کے زریعے بتائی جائے گی انہوں نے کہا کہ ضلع ٹھٹھہ میں ویکسین سینٹر کیمبرج اسکول مکلی نزد سول اسپتال مکلی کے سامنے ہیں آرایچ سی اور شہر جھرک گھارو بگھان اور میرپور ساکرو میں قائم کئے گئے ہیں جہاں صبح 9 بجے سے ایک بجے تک دی جائے گی جبکہ کیمبرج اسکول مکلی میں روزیداروں کی سہولت کے لئے رات ساڑھے آٹھ سے رات 12 بجے تک ویکسین کا عمل جاری رہے گا ضلع ٹھٹھہ کے عوام کو چاہئے کہ مزکورہ سینٹرز پر پھنچ کر کرونا بیماری سے بچاؤ کے ٹیکے مفت لگوائیں تاکہ وہ موذی مرض سے بچ سکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题