شہر وں میں میونسپل سر وسز کی فراہمی بلدیاتی اداروں کی اولین ترجیح ہونا چاہیے محمد علی اعجاز

Published on August 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 116)      No Comments
اوکاڑہ (یواین پی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ
شہر وں میں میونسپل سر وسز کی فراہمی بلدیاتی اداروں کی اولین ترجیح ہونا چاہیے سٹر کوں،گلیوں،محلوں کو صاف ستھرا رکھنے اور سیو ریج سسٹم کو فعال رکھنا ازحد ضروری ہے تاکہ لو گوں کو کسی سطح پر بھی دقت کاسامنا نہ کرنا پڑے شہر میں ترتیب اور سلیقہ سے سیو ر سسٹم کے نکا ص دور کئے جائیں نالیوں اور مین ہولزسے نکالے گئے کوڑے کو فوراََ وہاں سے ہٹایا جائے صفائی پر مامور عملہ سیور لائنوں کی صفائی کرتے وقت اپنی حفاظت کے پہلو کو سب سے مقدم رکھیں اس سلسلہ میں سپر وائزر اور میونسپل کمیٹی کے افسران طے شدہ ایس او پیز شہر کے مطابق اقدامات کو بھی یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 95 کا جائزہ لیتے ہوئے کیا انہوں نے میاں محمد زمان پارک کا بھی دورہ کیا وہاں پر لانز،واکنگ ٹریک کی مرمت،صفائی ستھرائی کے لئے کئے جانے والے اقدامات اور کلین اینڈ گرین مہم کے تحت لگائے گئے پودوں کا بھی جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ شہر میں تمام پارکس میں آرائش اور پھولدار پودوں کو جگہ کی مناسبت سے لگایا جائے تمام پارکس میں موجود واکنگ ٹریکس کو بہترین حالت میں رکھنے کے لئے کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیا جائے گا تاکہ واک کرنے والے،چہل قدمی کے لئے آنے والے لوگوں کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ پارکس کو صاف ستھرا رکھنے میں عملہ کے ساتھ تعاون کریں کھانے پینے والی اشیاء،ریپرز،خالی بوتلیں،شاپر،کاغذ،ڈسٹ بین میں ڈالیں انہوں نے کہا کہ عوام کا ذمہ دارانہ رویہ بہتر میونسپل سروسز کی فراہمی میں بہترین معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题