ملک نوشیر خان لنگڑیال ایڈووکیٹ مسلم لیگ ن لائرزفورم پنجاب کے نائب صدر نامزد، نوٹیفکیشن جاری

Published on February 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 123)      No Comments

بوریوالا (یواین پی) مسلم لیگ ن لائرزفورم پنجاب کے صدر رانا ظفر اقبال نے سابق ایم پی اے ملک نوشیر خان لنگڑیال ایڈووکیٹ کو مسلم لیگ ن لائرزفورم پنجاب کا نائب صدر نامزد کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے۔سابق ممبر پنجاب کونسل ملک نوشیر خان لنگڑیال ایڈووکیٹ کو مسلم لیگ ن لائرزفورم پنجاب کا نائب صدر نامزد کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا لاہور میں منعقدہ تقریب میں قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شر یف نے نامزد ہونے والے عہدیداروں سے حلف لیا اس موقع پر مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ۔نائب صدر رانا محمد ارشد۔مسلم لیگ ن لائرزفورم پاکستان کے صدر چوہدری نصیر احمدبھٹہ صوبائی صدر رانا ظفر اقبال اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف اور مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن لائرزفورم مسلم لیگ ن کا اہم ونگ ہے وکلاء نے قیام پاکستان کے لئے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں اہم کردار ادا کیا ہے وہ لوگوں کو انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی کے لئے بھرپور کاوشیں کریں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog