رحمتِ خدا وندی

Published on April 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 165)      No Comments

تحریر:ظہیر ملک۔ ہارون آباد
ہم جب مشکل میں ہوں تو اللہ تعالی کے سوا کسی کو یاد نہیں کرتے لیکن جب ہم خوش ہوں ہمیں دنیا کاکوئی غم نہ ہوتو ہم رحمت الہی اور رحمت کرنے والی پاک زات رب کریم کو بھول جاتے ہیں کیوں کیونکہ ہم سب اپنے نفس کے پجاری ہیں اور شیطان کی اطاعت ہم سے یہ سب کرواتی ہے۔
اللہ تعالی کی زات اقدس انسان سے ستر ماوں سے زیادہ پیار کرتی ہے اللہ تعالی فرماتا ہے اے انسان میری طرف تو ایک انگلی کر میں پورا ہاتھ آگے بڑھاوں گا تو میری طرف چل کہ آ میں تیری طرف دوڑ کہ آونگا۔
ہم کتنے خوش نصیب ہیں ہم تو صرف اس بات کا احسان اور بدلہ کبھی نہیں چکاسکتے کہ ہمیں رب نے اپنے پیارے محبوب محبوب دو جہاں صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی امت میں پیدا فرمایا۔
اللہ تعالی کی رحمتیں جو اس نے ہم پر کی ہیں ان کازکر کرنے لگیں تو شاید ہماری زندگی ختم ہوجائے لیکن پھر بھی ہم اس پاک زات کی رحمتوں کا اندازہ نہیں لگا سکتے۔
اللہ تعالی بڑا کریم اور غفور و رحیم ہے ہم اس کو یاد نہیں کرتے اس کی عبادت نہیں کرتے وہ پھر بھی ہمارا رزق بند نہیں کرتا ہم پر سورج کی روشنی بند نہیں کرتا کبھی ہمارے چہرے نہیں بگاڑتا لیکن ہم کتنے بدبخت اور بدقسمت لوگ ہیں اس کو یاد کرنے کی بجائے فضولیات میں اپنی زندگی گزارتے ہیں۔
مسلمان کہلانا آسان ہے مسلمانوں والے کا کرنا مشکل ہے کیونکہ ہم اس دور میں صرف نام کے مسلمان ہیں ہمارے اندر جذبہ ایمانی ختم ہوچکا ہے ہم صرف چلتی پھرتی لاشیں ہیں جو کب قبر میں دھکیل دی جائیں گی کچھ پتہ نہیں ہمیں اپنے پیارے رب کی رحمتوں کے سائے میں آنے کی ضرورت ہے۔
دن میں پانچ وقت اللہ تعالی ہمیں اپنی طرف بلاتا ہے وہ اس لیئے نہیں بلاتا کہ ہم سے اللہ تعالی کو کچھ چاہیئے وہ اسلیئے بلاتا ہے کہ ہم پاک صاف اور خوشیوں والی زندگی گزاریں اور ہماری قبر و حشر کی منزلیں آسان ہوجائیں۔۔
ہم جس طرف بھی نظر دوڑائیں گے کائنات میں ہر طرف بکھری رونقیں سورج اپنے وقت پہ طلوع اور غروب ہورہا ہے ستارے اپنی اپنی مدار میں گردش کررہے ہیں چاند بھی اپنے محور میں گردش کررہا ہے یہ سب کس کی بدولت ہیں اللہ تعالی کی پاک زات کے صدقے جو اللہ تعالی نے اپنے بندوں پہ رحمت نازل فرمائی ہے اس کو نہیں بھولنا چاہیئے بلکہ ہروقت ہمیں اپنے رب کی بڑائی بیان کرنی چاہیئے۔۔
اللہ تعالی ہمیں کبھی اپنی رحمت سے دور نہ کرے اور ہمیں صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme