ہارون آباد شہر سٹریٹ لائٹس سے محروم ، شام ہوتے ہی تاریکی اور گھٹا ٹوپ اندھیرے

Published on April 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 455)      No Comments
ST
ہارون آباد(یواین پی)ہارون آباد شہر سٹریٹ لائٹس سے محروم ہونے کے سبب شام ہوتے ہی تاریکی اور گھٹا ٹوپ اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے گزشتہ کئی سالوں سے ہارون آباد کی سٹریٹ لائٹس غائب ہیں اور کئی سال گزرنے کے باوجود سٹریٹ لائٹس کی بحالی کا کوئی انتظام نہیں ہارون آباد تقریبا پندرہ بیس برس روشنیوں سے جگمگاتا ہوا شہر تھا مگر کرپشن اور عوامی مسائل سے بے حس شہر کے حاکموں نے اس شہر کی روشنیوں کو بھی چھین لیا اور شہر کی سٹریٹ لائٹس بھی برباد ی اور کرپشن کی نذر ہو گئیں ۔روشنیوں سے جگ مگ کرنے والی سڑکات اب روشنی کی ننھی سے شمع سے محروم ہیں شہریوں غلام دستگیر ،محمد آصف ،محمد ارشاد ،محمد فاروق ،محمد عمران ،فیصل بشیر ،طاہر تبسم کیبل مین ،شہزاد ندیم ،عامر وحید،محمد معراج ،محمد ارسلان ،احتشام نوید ،محمد منیب کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ہارون آباد کو جنگل کے زمانے میں دھکیل دیا گیا اور دیکھا جائے تواس شہر پر حکمرانی کرنے والوں نے اس جنگل میں تو جگنو کی ننھی سی روشنی تاریک راتوں میں امید کی شمع روشن کرتی ہے لیکن اس شہر میں پرانے وقتوں میں لائٹس نصب کر کے روشن کیا جاتا تھا لیکن اب حالت یہ ہے جدید ترین دور میں بھی ہارون آباد شہر سٹریٹ لائٹس کی محرومی جھیل رہا ہے اور سب سے افسوسناک امر یہ ہے کہ اس شہر کے باسیوں کو یہ روشنی دینے کے لیے کوئی بھی تردد نہیں کر رہا ہے یہی لمحہ فکریہ ہے اور ہارو ن آباد کے شہری روشنی کی اس کرن کو ترس کر تاریک راستوں پر گامزن رہتے ہیں ۔
Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes