عمران خان کی شہید مریم مختار کے گھر آمد ،اہل خانہ سے اظہار تعزیت

Published on November 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 405)      No Comments

222
کراچی(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان شہید پائلٹ مریم مختار کے گھر گئے جہاں انہوں نے مریم مختار کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ۔اس موقع پر مریم مختار کے لیے دعابھی کی گئی ۔عمران خان نے کہاکہ مریم مختار جیسی بیٹیاں قوم کا سر فخر سے بلند کرتی ہے ۔مریم مختار بہادر اور نڈر خاتون تھیں اور ان کی قربانی سے قوم کی بیٹیوں کا حوصلہ بلند ہوا ہے ۔واضح رہے کہ مریم مختارمیا نوالی میں ٹریننگ کے دوران جہاز کریش ہو نے کی وجہ سے شہید ہوئیں تھی ۔مریم مختار پاکستان کی تاریخ میں شہید ہونے والی پہلی فائٹرپائلٹ ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes