ڈپٹی کمشنر علی شہزادکا محکمانہ نظم ونسق اور کارکردگی کاجائزہ لینے کے لئے محکمہ مال آفس کا اچانک دورہ

Published on November 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 93)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر علی شہزادنے محکمانہ نظم ونسق اور کارکردگی کاجائزہ لینے کے لئے ضلع کچہری میں محکمہ مال آفس کا اچانک دورہ کیا اور وہاں موجودبعض لوگوں کے مسائل سنے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فضل ربی چیمہ ودیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ریکارڈ روم،رجسٹریشن برانچ ودیگر شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے غیر حاضر ریونیوسٹاف کیخلاف محکمانہ انکوائری کا حکم دیااورکہا کہ پٹواریوں سمیت دیگر سٹاف کو بلاوجہ اپنے دفاتر سے غائب نہیں رہنا چاہیے تاکہ دفتری کام کے سلسلے میں آئے ہوئے شہریوں کو دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے دفتری امور کی انجام دہی میں نیک نیتی اور دیانتداری کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ریکارڈکو درست اورمحکمانہ کارروائی کو شفاف رکھا جائے۔انہوں نے خبردار کیا کہ بددیانت،کام چوراورغفلت شعارریونیوسٹاف کو برداشت نہیں کیا جائے گا لہذاایسے ملازمین خوداپنی اصلاح کرلیں۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ مال سے متعلقہ کام کے لئے آئے ہوئے شہریوں سے دفتری کارکردگی کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی اہلکار نے رشوت کا تقاضا یا کام کرنے کے سلسلے میں تاخیری حربے استعمال کئے ہیں تو ان کی نشاندہی کی جائے۔انہوں نے تحصیل افسران کو خواتین،بزرگ ومعذور شہریوں کے لئے ضروری سہولیات کی فراہمی اور ان کے کام ترجیحی بنیادوں پر نپٹانے کی ہدایت کی۔انہوں نے تحصیل دفاتر میں صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے اور حفاظتی امورپرگہری نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme