اوکاڑہ ، صرف ایک پلمانالوجسٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تعینات ہے ڈاکٹر صادق سلیم

Published on April 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 444)      No Comments

ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدر آمد کریں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں کمشنر نادر چٹھہ
اوکاڑہ (یواین پی /شیخ ندیم شیراز ) ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر صادق سلیم نے کہا ہے کہ ضلع اوکاڑہ میں صرف ایک پلمانالوجسٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تعینات ہے جبکہ ضلع پاکپتن میں کوئی پلمانالوجسٹ نہیں جس سے کورونا مریضوں کے علاج میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں 28اور قیوم ہسپتال میں 32مریض، ضلع اوکاڑہ میں 40اور ضلع پاکپتن میں 34کورونا مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں – کمشنر نادر چٹھہ نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدر آمد کریں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں اور انتہائی ضرورت کے تحت ہی گھروں سے نکلیںتا کہ اس خطر ناک بیماری سے محفوظ رہا جا سکے -اجلا س میں چیئر مین ایڈوائزری گروپ پنجاب پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان ،پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر صادق سلیم ،شعبہ پلمانالوجی کے سربراہ ڈاکٹر محمد وسیم اور متعلقہ سینئر ڈاکٹرز نے شرکت کی -اجلاس میں بتایا گیا کہ اجلا س میں ان مریضوں کو دستیاب سہولیات خصوصا آکسیجن کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا اور اسے ریگولیٹ کرنے کے لئے متعدد فیصلے کئے گئے تا کہ آکسیجن کی کمی نہ ہو – کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ نے بتایا کہ مارچ کے آخر میں ساہیوال ڈویڑن میں کورونا مریضوں کی مثبت شرح صرف ایک فیصد تھی جو اپریل کے وسط تک 10فیصد تک پہنچ گئی جو انتہائی تشویشناک ہے –

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy