کرس گیل ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل میں شرکت کیلئے تیار

Published on January 5, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 179)      No Comments

لاہور (یواین پی ) کرس گیل ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل میں شرکت کیلئے تیار۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 6 کا میلہ سجنے میں اب صرف 2 ماہ کا وقت باقی ہے، ایسے میں کرکٹ کو ترسے پاکستانی شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج بلے باز کرس گیل ایک مرتبہ پھر پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں دکھائی دے سکتے ہیں۔کرس گیل نے پی ایس ایل 1 اور پی ایس ایل 2 میں شرکت کی تھی، تاہم وہ گزشتہ 3 سیزنز کے دوران پی ایس ایل کی کسی ٹیم کا حصہ نہیں رہے۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے بادشاہ نے پی ایس ایل 1 میں لاہور قلندرز جبکہ پی ایس ایل 2 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی تھی، تاہم دونوں سیزنز میں وہ اپنا رنگ جمانے میں ناکام رہے تھے۔ اب 3 سال کے وقفے کے بعد ویسٹ اینڈین لیجنڈ نے پاکستان سپر لیگ 6 کیلئے اپنی دستیابی ظاہر کر دی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس مرتبہ کسی بھی پی ایس ایل ٹیم کا حصہ بننے کے بعد کرس گیل اپنا روایتی جارحانہ کھیل پیش کرنے میں کامیاب رہیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy