اوکاڑہ،بس الٹنے سے خاتون سمیت 10 افراد زخمی، ہسپتال منتقل

Published on April 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 260)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی) قومی شاہراہ رینالہ خورد نزد اوکاڑہ یونیورسٹی کے قریب سڑک پر پھسلن کے باعث بس الٹ گئی۔ حادثہ کی وجہ سے بس میں سوار ایک خاتون اور 9 مرد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 رینالہ خورد اور اوکاڑہ سے 3 ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تمام متاثرین کو ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题