صوبہ بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو سیکنڈ اینول امتحان 20 اکتوبر سے شروع ہوں گے

Published on September 3, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 80)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی) بور ڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد، سر گودھا، گوجرانوالہ،ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، راولپنڈی اور لاہورسمیت تمام بورڈزکے زیر اہتمام صوبہ بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو سیکنڈ اینول 2023 امتحان 20 اکتوبر2023 سے شروع ہوں گے جس کیلئے داخلہ فارمز جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا گیاہے۔اس ضمن میں پنجاب بورڈ ز کمیٹی آف چیئرپرسنزکی سیکرٹری ڈاکٹر بشریٰ بی بی کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول امتحان میں شرکت کرنے کے خواہشمند طلبا و طالبات سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 14 ستمبر سے25 ستمبر تک، دوگنا فیس کے ساتھ 26 ستمبر سے 29 ستمبر تک اور تین گنا فیس کے ساتھ 30 ستمبر سے 3 اکتوبر2023 تک جمع کرواسکیں گے جبکہ آخری تاریخ کے بعد کوئی داخلہ فارم وصول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول سیکنڈ ایئر(بارہویں جماعت)کا سالانہ امتحان 2024 بھی 15 اپریل 2024 سے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں مزید معلومات یا رہنمائی کیلئے متعلقہ بورڈ کی انٹرمیڈیٹ امتھانی برانچ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes