کارتک آریان کو دوستانہ2 سے نکالنے کی وجہ سامنے آگئی

Published on April 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 133)      No Comments


کارتک آریان کا معاوضہ بڑھانے کا مطالبہ کرن جوہر کے فیصلے کی وجہ بنا
ممبئی (یو این پی)بالی ووڈ کے ہدایت کار کرن جوہر کی جانب سے ادارکار کارتک آریان کو فلم دوستانہ 2 سے نکالنے اور آئندہ ان کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ ان دنوں سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے۔کچھ صارفین ہدایت کار کے فیصلے کو سراہا رہے ہیں تو کچھ تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں، جب کہ کرن جوہر کے اس فیصلے کو لیکر مختلف افواہیں بھی زیربحث ہیں۔ میڈیا کے مطابق کارتک آریان کا غیرپیشہ وارانہ رویہ اور اداکارہ جھانوی کپور سے بریک اپ کے بعد ہونے والے مسائل کرن جوہر کے فیصلے کی اصل وجہ ہیں ،کارتک آریان کو2019 میں 2 سے 3 کروڑ روپے معاوضے کے عوض دوستانہ 2 میں شامل کیا گیا تھا تاہم حالیہ دنوں میں ان کی مارکیٹ ویلیو بڑھ کر 10 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔کارتک آریان نے کرن جوہر سے اپنا معاوضہ مارکیٹ ویلیو کے حساب سے بڑھانے کا مطالبہ کیا، کرن جوہر نے فلم سائن کرنے کے بعد اس سازباز کو غیر پیشہ وارانہ قرار دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes