پی ٹی وی میں کروڑوں کی کرپشن، نیب کی تحقیقات شروع

Published on September 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 377)      1 Comment

2222
اسلام آباد (یو این پی)  نیب حکام نے پی ٹی وی میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ایف آئی اے اسلام آباد کلب کو کی گئی 60 لاکھ روپے کی ادائیگی کا ریکارڈ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی وی میں ہر سال کروڑوں روپے کی کرپشن کی نشاندہی آڈٹ رپورٹ میں بھی کی گئی ہے۔ نیب حکام کے مطابق پی ٹی وی میں لاکھوں روپے کی لاگت سے ٹی وی سیٹ خریدے گئے تھے اور اس سکینڈل کا مرکزی ملزم قاضی مصطفیٰ کمال ہیں جنہوں نے مبینہ طور پر اس خریداری میں بھاری کرپشن کی تھی۔ نیب حکام نے اس سکینڈل کی ابتدائی انکوائری شروع کر دی ہے اور پی ٹی وی انتظامیہ نے اس سکینڈل کی اہم دستاویزات بھی نیب کو فراہم کر دی ہیں۔ آن لائن کو ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی وی کی طرف سے اسلام آباد کلب کو اپنے چار اہلکاروں کی ممبر شپ کیلئے 60 لاکھ کی ادائیگی کی تحقیقات ایف آئی اے نے شروع کر دی ہیں اور ان تحقیقات میں پی ٹی وی انتظامیہ بھرپور تعاون کر رہی ہے، چار اہلکاروں میں اسداللہ خان، قاضی مصطفیٰ، اسد جسپال اور فخر حمید ہیں جنہوں نے غیر قانونی طریقہ سے قومی دولت سے اسلام آباد کلب کی ممبر شپ حاصل کی تھی۔

Readers Comments (1)
  1. Parvez Qadir says:
    پی ٹی وی ملتان سنٹر کا 3 کروڑ کا سالانہ بجٹ لاہور منتقل ۔ پروگرام ریکارڈنگ بند ، کیمرے اور دیگر قیمتی آلات بھی لاہور منتقل ، اب حالات یہاں تک پہنچ گئے ہیں کہ دوسال پہلے ریکارڈ ہونے والے پروگرام چلائے جارہے ہیں ۔ جی ایم راو ذوالفقار بھی ہفتے میں دودن آتا ہے باقی دن لاہور۔




Free WordPress Theme

Weboy