ایک بھائی اڈیالہ جیل چلا گیا، دوسرا جانے والا ہے، عمران خان

Published on July 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 213)      No Comments

لاہور: (یواین پی) سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے صوبے میں پولیس سےغلط کام کروائے، عابد باکسر نے کہا کہ شہباز شریف کے کہنے پر لوگوں کو قتل کیا، نواز شریف کے بعد شہباز شریف کا اڈیالہ جیل انتظار کر رہی ہے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے132میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں امیر اور غریب کیلئے الگ قانون ہے، کمزور اور مظلوم طبقے کو اوپر اٹھائیں گے، جو پاکستان چاہتے ہیں وہ 25 جولائی کے بعد بنے گا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا فیصلہ 25 جولائی کو ہو گا، ہم 25 جولائی کے بعد نیا پاکستان دیکھیں گے، پاکستان میں پیسے والوں کے لیے تمام سہولتیں موجود ہیں ، یہ پاکستان ایک طاقتور کے لیے نہیں بنا تھا، 25 جولائی کے بعد نچلے طبقے کو اوپر لائیں گے ، پاکستان کو عظیم تر ملک بنائیں گے، اقتدار میں آ کر غربت کا خاتمہ اور تعلیم کا نظام بہتر کریں گے، اقتدار میں آ کر پولیس کا نظام ٹھیک کرکے دکھاؤں گا۔عمران خان نے خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی کاکردگی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم کے پی میں پہلی بار ہیلتھ انشورنس لائے ، خیبرپختونخوا میں کرپشن پر قابو پایا گیا، خیبرپختونخوا میں اسپتال ،اسکول اور پولیس کا نظام ٹھیک کیا، خیبرپختونخوا میں غربت 27 سے 13 فیصد آ گئی، ہیلتھ کارڈ کو پورے ملک تک پھیلائیں گے، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 5لاکھ 40ہزار ہر خاندان کو ملتا ہے، انکا یہ بھی کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں امن آنے سے سیاحت میں اضافہ ہوا، خیبرپختونخوا میں سرکاری اسپتالوں کے بعد پولیس کا نظام ٹھیک کیا، کرپٹ پولیس اہلکاروں کو نوکری سے نکالا، وہاں پولیس مثالی بن چکی ہے، آج تک کسی کیخلاف ایف آئی آر درج نہیں کروائی، مخالفین نے میرے خلاف 32 ایف آئی آر درج کروائیں۔عمران خان کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ شہبازشر یف نے صوبے میں پولیس سےغلط کام کروائے، عابد باکسر نے کہا کہ شہبازشریف کے کہنے پرلوگوں کو قتل کیا، نواز شریف کے بعد شہباز شریف کا اڈیالہ جیل انتظار کر رہی ہے، پنجاب کا آدھا بجٹ لاہور پر خرچ ہوتا ہے، ہر سال لاہور میں ساڑھے3ارب کہاں خرچ ہوتا ہے؟ ڈالر کی قدر اور مہنگائی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، 25 جولائی کے بعد نچلے طبقے کو اوپر لائیں گے، جو پاکستان چاہتے ہیں وہ 25 جولائی کے بعد بنے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy