دنیاوی مصروفیات چھوڑ کر ماہ صیام میں اللہ کی قربت حاصل کر نی چاہئے؛ ایم اے ٹھاکر

Published on April 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 160)      No Comments

اس ماہ کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن مقدس کا نزول اسی مہینے میں ہوا
لاہور(یواین پی) روزہ وہ عظیم فریضہ ہے جس کو رب ذوالجلال نے اپنی طرف منسوب فرمایا ہے اور قیامت کے دن رب کائنات اس کا بدلہ اور اجر بغیر کسی واسطہ کے بذات خود روزہ دار کو عنایت فرمائیں گے ہمیں دنیاوی مصروفیات ترک کرتے ہوئے ماہ صیام میں اللہ کی قربت حاصل کر نی چاہئے ان خیالات کا اظہار معروف اداکارایم اے ٹھاکر کامیڈین نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرہ عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا ہے یہ برکتوں والا مہینہ ہے اس ماہ کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن مقدس کا نزول اسی پاک مہینے میں ہوا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题