کوئٹہ: اپوزیشن اور انجمن تاجران کی مہنگائی کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

Published on May 18, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 494)      No Comments

کوئٹہ: (یواین پی) بلوچستان اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں اور انجمن تاجران نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی، مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔متحدہ اپوزیشن اور انجمن تاجران نے مہنگائی کے خلاف کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جس کے بعد بی این پی مینگل، جے یو آئی اور پشتونخواہ کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی، بی این پی مینگل، جے یو آئی اور پی کے میپ کے اراکین اسمبلی سمیت انجمن تاجران کے صدر رحیم کاکڑ اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ریلی جناح روڈ سے شروع ہو کر پریس کلب پہنچی جہاں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ایک نااہل حکومت ہے. پسماندہ صوبے کے پچاس ارب روپے ضائع کر دئیے گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog