مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل تن سازی کے شوقین، ایکسرسائز کی ویڈیو وائرل

Published on May 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 130)      No Comments


لاہور: (یواین پی) پاکستان کے معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی تن سازی کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ اس ویڈیو میں وہ ڈمبل اٹھا کر بازوؤں کو مضبوط کرنے کی ورزش کر رہے ہیں۔اس ویڈیو میں بھی مولانا طارق جمیل اپنے روایتی لباس سفید شلوار قیمض میں ملبوس ہیں جبکہ ان کے قریب ایک نوجوان بھی موجود ہے جو انہیں تن سازی کے گر بتا رہا ہے۔مولانا طارق جمیل کی یہ دلچسپ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکی ہے اور لوگ اپنے پسندیدہ سکالر کو ورزش کرتا دیکھ کر خوشی محسوس کر رہے ہیں۔میڈٰیا رپورٹس کے مطابق مولانا طارق جمیل نے اپنی رہائشگاہ میں یہ جم قائم کیا ہے جہاں وہ اپنے فارغ اوقات میں تندرست اور توانا رہنے کیلئے ایکسر سائز کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes