اوکاڑہ پولیس فورس شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر وباءسے لڑنے کیلئے تیار ہے ڈی ایس پی ٹریفک خالد قریشی

Published on May 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 205)      No Comments

اوکاڑہ( یو این پی) ڈی پی او فیصل شہزاد کے احکامات کی روشنی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے کرونا سے بچاو کے لیے آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ڈی ایس پی ٹریفک خالد قریشی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ عوام الناس کو کرونا سے بچاو کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا اس موقع پر ٹریفک پولیس کی جانب سے عوام الناس میں ماسک ہینڈ سینیٹائزر اور آگاہی پمفلٹ بڑی تعداد میں تقسیم کئے گئے اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک خالد قریشی نے کہا کہ آگاہی کیمپ کا مقصد شہریوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے احتیاطی تدابیر احتیار کروانا ہے کرونا وائرس کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے عوام کو چاہیے کہ اپنے گھروں میں رہیں اور رش والی جگہوں پر نہ جائیں اور انتہائی زیادہ احتیاط کریں انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر وباءسے لڑنے کے لیے تیار ہے اور اس سلسلہ میں عوام پولیس فورس کا بھرپور ساتھ دیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes