کشمیرکی آزادی کے لیے ریلیاں اور سیمینار کافی نہیں عملی اقدام کرنا ہونگے۔ عقیل خان

Published on February 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 339)      No Comments

Aq
لاہور (یواین پی)عقیل خان کالمسٹ نے اپنے بیا ن میں کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جواس وقت دشمن کے ہاتھ میں ہے۔ پاکستان اپنی شہ رگ دشمن کے ہاتھ میں زیادہ دیر نہیں دے سکتا۔ کشمیر کی آزادی تک بھارت سے دوستی کسی صورت قبول نہیں ۔ انہوں نے کہا کشمیر سے یکجہتی کے لیے صرف ایک دن جلسے ، جلوس اور سیمنار کافی نہیں ہماری حکومت کو عملی اقدام کرنا ہونگے۔ یکجہتی کشمیر کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عقیل خان نے کہا کشمیر پاکستان کا حصہ تھا اور حصہ ہے ۔ مکار بھارت نے اس پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے۔امریکہ سمیت وہ ممالک جوانسان کے حقوق کے بلند وبانگ دعوے کرتے ہیں کشمیر کے نام پرخاموش کیوں ہیں؟ کیا کشمیر میں انسان نہیں بستے جو اقوام متحدہ خاموش تماشائی بناہوا ہے۔ وہ دن دورنہیں جب کشمیر ی عوام آزاد ہونگے اور وہاں پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرارہاہوگا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes