ججز کو کوئی باہر نہیں نکال سکتا ،چیف جسٹس، جوہورہاہے سب اللہ کی نشانی ہے : جسٹس عمر عطا بندیال

Published on February 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 212)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ججز کو کوئی باہر نہیں نکال سکتا ، عدلیہ کی تضحیک پر آرٹیکل 204 کے تحت سزا دی جا سکتی ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص اس ملک کوتباہ نہیں کر سکتا، جوہوا ،جوہورہاہے اور جو آگے ہوگا یہ سب اللہ کی نشانی ہے ۔
الیکشن ایکٹ 2017 کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران پیپلز پارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہا جا رہا ہے کہ چیف جسٹس سمیت تمام ججز کونکال دیں۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا پاکستان کے عوام سپریم کورٹ کی ریڑھ کی ہڈی بنیں گے نہ ہم پریشان ہیں اور نہ ہی قوم ، الحمد اللہ کوئی نکال باہر نہیں کرسکتا، ریاست کے ستون کی بنیادعدلیہ ہے، اور اس کی تضحیک پر آرٹیکل 204 کے تحت سزا دی جا سکتی ہے۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عدالت کواسکینڈلائز کیاجارہا ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا لگتاہے آپ کوحکمت کابہت کم علم ہے۔ جسٹس عمرعطابندیال نے ریمارکس دیے کہ پاکستان جاگ رہاہے، یہ بہت چھوٹی سی بات ہے پوری قوم پربھرم ہے ۔ ہم ایسی باتوں کوجانے دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کوئی بھی شخص اس ملک کوتباہ نہیں کر سکتا، پاکستان میں جمہوریت ابھی جوان ہے، سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا،جوہوا ،جوہورہاہے اور جو آگے ہوگا یہ سب اللہ کی نشانی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes