مسلمانوں کے قبلہ اول پرحملہ اسرائیل کی کھلی جارحیت ہے فلم ڈائریکٹر ساجد علی ساجد

Published on May 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 137)      No Comments

لاہور(یواین پی) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف فلم ڈائریکٹر محمد ساجد علی ساجد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کہ ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں مسلمانوں کے قبلہ اول پر جس طرح اسرائیل نے دہشت گردی کی یہ انسانیت کے خلاف ایک گھناؤنی جارحیت اور سازش ہے ہم اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں محمد ساجد علی ساجد نے یواین پی سے باتیں کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم یو این او سمیت پوری دنیاسے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کے اس ظلم و ستم کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں یہ ایک انسانی المیہ ہے جو مذہبی تقسیم سے بالاتر ہوکر انسانی ردعمل کی ضمانت دیتا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes