کورونا کیسز میں زبردست کمی آنے لگی، نقطہ عروج سے 61 فیصد نیچے آگئے

Published on May 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 116)      No Comments

لاہور: (یواین پی) مثبت اقدامات اور لاک ڈاؤن کے نتیجے کے باعث ملک بھر میں کورونا کی شدت میں نمایاں کمی آنے لگی، کورونا کیسز نقطہ عروج سے 61 فیصد نیچےآگئے ہیں۔یہ اعداد و شمار امریکی ماہر وبائی امراض ڈاکٹر فہیم یونس نے بتائے۔امریکہ میں میری لینڈ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر فہیم یونس نے کہا ہے کہ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی انتہا 61 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔پاکستان کی آبادی کے اعتبار سے اس وقت ایک لاکھ بندوں میں سے 11 افراد متاثر ہو رہے ہیں۔ انھوں نے مشورہ دیا ہے کہ پاکستان کو یہ تعداد مزید کم کر کے ایک لاکھ میں سے پانچ افراد پر لانا ہو گی اور ویکسین کی رفتار بڑھانی ہو گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes