شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے پر حکومت سے جواب طلب

Published on May 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 110)      No Comments

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے بعد عدالتی حکم پر کیسے عملدرآمد کروایا جاسکتا ہے؟ لاہور ہائی کورٹ
لاہور (یو این پی)لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیخلاف درخواست پر حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس علی باقر نجفی نے شہباز شریف کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے امجد پرویز ایڈووکیٹ اور اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ شہباز کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے اور ہائیکورٹ کا عبوری حکم سپریم کورٹ میں چیلنج ہونے کے بعد کیا یہ درخواست قابل سماعت ہے؟ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے بعد عدالت کے عبوری حکم پر کیسے عملدرآمد کروایا جا سکتا ہے؟۔اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ نے دلیل دی کہ عدالت حکومت سے جواب منگوا لے ساری بات کلیئر ہو جائے گی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ شہباز شریف نے اپنے بیرون ملک جانے سے متعلق عدالتی حکم کو کسی متعلقہ حکام کو جمع نہیں کروایا، بلکہ وہ سیدھا ایئر پورٹ چلے گئے اور عملے کو عدالتی حکم دے دیا، شہباز شریف کی ذمہ داری تھی کہ عدالتی حکم کی سروس کرواتے، ایئرپورٹ عملے نے شہباز شریف کو کہا کہ انکا نام بلیک لسٹ میں نہیں ہے جبکہ عدالتی حکم بلیک لسٹ سے متعلق تھا۔عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے 26 مئی کو جواب طلب کر لیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme