سندھ 14 اضلاع ،بلدیاتی الیکشن پی پی پی فاتح ،پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کا صفایا

Published on June 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

کراچی (یواین پی)سندھ کے 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے بھاری اکثریت سے جیت لیے۔تقریباً تمام ہی اضلاع میں ووٹروں نے تیر پر بڑھ چڑھ کر ٹھپّے لگائے، دوسرے امیدواروں کو بہت ہی کم حلقوں میں فتح حاصل ہوسکی۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق میونسپل کمیٹیوں میں اب تک کل 354 میں سے 302 نشستوں کے نتائج سامنے آچکے، جن میں سے پیپلز پارٹی نے 239 نشستیں جیت لیں۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے 21 نشستیں جیت لیں جبکہ اب تک 19 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوچکے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) صرف 14 نشستوں پر کامیاب ہوسکی۔وفاق میں پیپلز پارٹی کی اتحادی جماعت جے یو آئی (ف) 7 نشستیں جیت سکی اور صوبے کی دیگر جماعتوں نے 2 نشستیں حاصل کیں۔
ٹاؤن کمیٹیوں میں بھی پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی، کُل 694 نشستوں میں سے پیپلز پارٹی نے اب تک غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق 413 نشستیں جیت لیں۔جی ڈی اے ٹاؤن کمیٹیوں کی 57 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی، جبکہ 62 آزاد امیدوار بھی جیت گئے۔پاکستان تحریک انصاف ٹاؤن کمیٹیوں کی صرف 10 نشستوں پر کامیاب ہوسکی، جے یو آئی ف 7 اور دیگر جماعتوں نے 12 نشستیں جیت لیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes