شہبازشریف کی حکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے پیپلزپارٹی، اےاین پی کو دعوت

Published on May 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 91)      No Comments


اسلام آباد (یواین پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب حزب اختلاف میاں محمد شہبازشریف نے پیپلزپارٹی اور اےاین پی کو حکومت مخالف تحریک چلانے کی پیشکش کردی، شہبازشریف نے کہا کہ حکومت بری طرح ناکام ہوچکی، عوام دشمن بجٹ سیشن میں حکومت کو ٹف ٹائم دینا چاہیے، پیپلزپارٹی اور اےاین پی نے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب حزب اختلاف میاں محمد شہبازشریف نے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔عشائیے میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پرغور کیا گیا۔ عشائیے میں پیپلزپارٹی کے یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف، شیری رحمان اور اے این پی سے امیرحیدر ہوتی، جےیوآئی سے مولانا اسعد محمود، جمیعت اہلحدیث سے علامہ ساجد میر، محسن داوڑ اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔اس موقع پر اجلاس میں شہبازشریف نے اپوزیشن جماعتوں کو حکومت مخالف تحریک چلانے کی پیشکش کی اور شہبازشریف نے پیپلزپارٹی اور اےاین پی کو پی ڈی ایم میں شمولیت کی دعوت دی۔ جس پر پیپلزپارٹی اور اےاین پی نے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔ شہبازشریف نے اہم قومی ایشوز پر اپوزیشن کے اتحاد پر زور دیا۔ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے پارلیمانی لیڈران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معاشی واقتصادی صورتحال اچھی نہیں۔ملکی مفاد کی خاطر موجودہ حکومت کےخلاف ملکر چلنا ضروری ہے۔ بجٹ میں عوام کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا۔ بجٹ سیشن میں حکومت کو ٹف ٹائم دیا جانا چاہیے۔ حکومت ہر شعبے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، حکومت احتساب کے نام پر سیاسی انتقام لے رہی ہے۔ اس موقع پر سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اپوزیشن کو حکومتی ناکامیوں کو اجاگر کرنا چاہیے۔ موجودہ حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے اپوزیشن ایک ہو، یوسف رضا گیلانی نے بلاول بھٹو کی طرف سے شرکاء تک نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ اسعد محمود نے پی ڈی ایم پلیٹ فارم پر مل کر چلنے کی بات کی۔ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے بھرپور احتجاجی تحریک وقت کی ضرورت ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题