ماں کو خراج تحسین ، مدر ز ڈے کے حوالے سے سپیشل بچوں کے اعزازمیں رنگا رنگ تقریب

Published on May 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 570)      No Comments
لاہور(عارف اے نجمی +یواین پی)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آ ف لنیگویج انیڈکلچرل ( پلاک ) کے تعاون سے قذافی سٹیڈیم میں سمائل فار لائف ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مڈرز ڈے کے موقع پر ماں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک میگا ایونٹ کا اہتمام کیا گیا ،تقریب کی میزبانی کے فرائض مس سمرین علی ( سیکرٹری فنانس سمائل فار لائف ویلفیئرفانڈونشن)نے انجام دئیے،تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا،رفیق مغل ( ایگزیکٹیو ممبر سمائل فار لائف) نے تلاوت کی سعادت حاصل کی ، معروف گلوکار و صدر سمائل فار لائف عامر سمیع خان نے حمد’’میری التجاؤں میں میری سب دعاؤں میں دے دے توں اثر یااللہ‘‘پڑھی جس کوحاضرین نے بڑاپسند کیا،تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں خصوصی بچوں کو خاص طور پر بلوایا گیا تھا جن میں بلائنڈبچے بھی شامل تھے نے بڑی تعداد میں شرکت کی جو کہ مختلف سپیشل ایجوکیشن سکولز سے آئے تھے ،تقریب کو دیکھنے کے لئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد امڈ آئی تھی ہال کی تما م سیٹ فل تھیں لوگ کھڑے ہو کر پروگرام انجوائے کرتے رہے، تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے ماں کی عظمت پر روشنی ڈالی اور سپیشل بچوں کے حوالے سے عامر سمیع خان صدر سمائل فار لائف نے کہا کہ خصوصی بچے بڑے خداد صلاحیت کے مالک ہوتے ہیں ہمیں چاہیے کہ ان سے نفرت کرنے اور ان سے بھیک منگوانے کی بجائے ان کو چھوٹا موٹاہنرسکھائیں تاکہ یہ لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلانے کی بجائے اپنے قدموں پر کھڑے ہوکر ملک وقوم کا نام روشن کریں ،ماں اور خصوصی بچوں سے اظہار محبت کے لئے فنکاروں کی بھی ایک بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی جن میں معروف گلوکارہ عینی طاہرہ، میڈم شازیہ رانی، ہماچودھری،حنا ملک ،دیباکرن ، ماہنور ،ثمینہ سحر،گلوکار عامر سمیع خان، امین راجہ،عابدہاشمی، ندیم شہزاد،طارق پیرزادہ اورمعروف کامیڈین غفار لہری نے اپنے فن سے لوگوں میں قہقیے بکھیرے اور داد وصول کی، فنکاروں کی پرفارمنس کے ساتھ ساتھ خصوصی بچے بھی پرفارمنس کرتے رہے جس کو لوگوں نے بڑا انجوائے کیا اور کھلے دل سے داد دی،مدرز ڈے کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا کیک فرداً فرداً خصوصی بچوں کو کھلایا گیا جس سے ان کی خوشی پرہر کوئی رشک کر رہا تھا،صفا مروایونیفارم کمپنی نے خصوصی بچوں میں 100یونیفارم تقسیم کئے اور بلوفلیم ریسٹورنٹ نے تقریب میں آئے لوگوں میں فری لنچ بکس دیئے گئے،تقریب میں بلو فلیم ریسٹورنٹ کے چیئرمین محمد کاشف ،صفامروا یونیفارم کے چیئرمین میسز انیڈ حاجی محمد عباس،سی ای اوصفامروا نبیل عباس ،آفتاب حسین جماعت اسلامی یوتھ ریسکیو پنجاب ،شبیر احمد چوہدری سیکرٹری سپورٹس انیڈ جنرل مینجر پبلک ریلیشن سمائل فار لائف ویلفیئرفانڈؤیشن ،شیخ پرویز ،ماہ رخ گل روٹری کلب،شکیل فاروقی،مختار احمد کلک میگزین،شہزاد بھٹہ پرنسپل سپیشل ایجوکیشن،محمد جمشید، فاروق اعوان سپیشل ایجوکیشن،معروف سماجی کارکن جاوید شیدا اورمیاں راشد فرزند نے خصوصی طور پرتقریب میں شرکت کی،تقریب کے آخرمیں دیگر لوگوں کیساتھ ساتھ صحافیوں جن میں انجم شہزاد عارف اے نجمی ،میاں وقاص ،زبیر چوہدری روزنامہ آن ریکارڈ،فیصل بٹ چینل 5اور انجم شہزاد روزنامہ طاقت کو ایوارڈ دئیے گئے۔
Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes