خدمت آپ کی دہلیز پرکے ثمرات واضح طور پر نظر آنے چاہییں عامر عقیق خان

Published on May 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 244)      No Comments

اوکاڑہ ( یواین پی)ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا ہے کہ” خدمت آپ کی دہلیز پر” کے ثمرات واضح طور پر نظر آنے چاہییں ہمیں پنجاب حکومت کے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے تما م ممکنہ وسائل کو بروئے کار لانا ہے خدمت آپ کی دہلیز پروگرام کے ذریعے نہ صرف پورے ضلع میں صفائی ستھرائی کے معاملات کو بہترین بنایا جانا ہے بلکہ کوڑا کرکٹ کو اٹھانے اور محفوظ انداز میں تلف کرنے سڑیٹ لائٹس کی مرمت اور ان کوفنکشنل رکھنے، وال چاکنگ کے خاتمہ، سیوریج سسٹم کوبہتر بنانے، مین ہولز کی مرمت ،سرکاری عمارتو ں کی صفائی ستھرائی اور ان کی تذین و آرائش کے ساتھ ساتھ ہمیں معاشرہ میں ایک واضح تبدیلی کو متعارف کروانا ہے انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن، بلدیاتی ادارے، ٹاﺅن کمیٹیاں اس سلسلہ میں اپنے اپنے ایکشن پلان تیار کریں تاکہ عوامی خدمت کے اس پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خدمت آپ کی دہلیز پروگرام کے سلسلہ میںاعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوصبا اصغر علی نے بتایا کہ اس پرو گرام کے ذریعے بلدیاتی اداروں کی کار کردگی ایک مخصوص ایپ کے ذریعے اعلیٰ سطح پر مانیٹر کی جائے گی انہو ں نے بتایا کہ تحصیل کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز ،جبکہ ضلع کی سطح پر ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان تمام اقدامات کی نگرانی کریں گے ۔ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا کہ خدمت آپ کی دہلیز پرو گرام کی کامیابی کے لئے تمام سرکاری ادارو ں کے ساتھ ساتھ تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز ،مقامی تنظیموں ،سول سوسائٹی ،ٹائیگر فورس سمیت غیر سر کاری تنظیموں کو اس سماج سدھار کے کام میں شامل کیا جائے اس سلسلہ میں تمام اداروں کی کار کردگی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کی جائے گی۔اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع بھر میں میونسپل کمیٹی کی سطح پر شکایت سیل بھی بنا دئیے گئے ہیں جہاں پر نہ صرف تمام اقدامات کی نگرانی کی جائے گی بلکہ عوام کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات اور شکایات کا بھی ازالہ کیا جائے گا ۔خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے تحت ضلع کی تینوں تحصیلوں میں 27مئی سے یہ پروگرام شروع ہو گا اور تین ہفتوں تک تمام سرکاری ادارے متعلقہ سٹیک ہولڈر ز کے ساتھ مل کر صفائی ستھرائی ،نکاسی و فراہمی آب اور سرکاری اداروں کی عمارتوں کی صفائی ستھرائی و تزئین و آرائش کے لئے کام کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy