کوہالہ کے نزدیک المناک حادثہ گیارہ افرادجاں بحق، بارہ زخمی

Published on May 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments

گاڑی راولپنڈی سے لائن آف کنٹرول وادی کھلانہ چکوٹھی کشمیر جارہی تھی کہ رات تین بجے ضامن آباد(پانچ میل)کے قریب ہزاروں فٹ گہری کھائی میں دریائے جہلم کے کنارے جاگری
وہالہ/بکوٹ/ ایبٹ آباد (یو این پی)کوہالہ کے نزدیک المناک حادثہ گیارہ افرادجاں بحق، بارہ زخمی گاڑی راولپنڈی سے لائن آف کنٹرول وادی کھلانہ چکوٹھی کشمیر جارہی تھی کہ رات تین بجے ضامن آباد(پانچ میل)کے قریب ہزاروں فٹ گہری کھائی میں دریائے جہلم کے کنارے جاگری جہاں دریائے جہلم کے اس پار سرکل بکوٹ کا گاوں سنگل ڈھارے کی آبادی ھے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی رات راولپنڈی سے چناری چکوٹھی جانے والی بدقسمت مسافر ویگن نمبر 1501 کوہالہ پل عبور کر کے آزاد کشمیر ضامن آباد ”نماں نی کسی”کے مقام پر سے دریا کی طرف گری جس میں سوار مرنے اور زخمیوں کی تفصیلات کچھ اسطرح ہیں شہداءمیں دو سال سے 35 سال عمر کے بچے خواتین و مرد شامل ہیں 35 سالہ جمیل ربانی ولد غلام ربانی ساکنہ چکوٹھی حلیمہ خان دختر محمد خان چکوٹھی دو سالہ روحان ولد راشد ساکنہ شاہ کنجہ کھلانا۔ اٹھارہ سالہ مہران اشرف ولد محمد اشرف ساکنہ مگنہ کھلانہ۔ رفینہ بی بی زوجہ سفیر ساکنہ شاہ کنجہ کھلانہ۔ نجف فاطمہ دختر اورنگزیب ساکنہ خالصہ چکوٹھی حمزہ۔زبیر اکبر۔محمد سلیم تینوں کا تعلق چناری جبکہ احسان ولد اکبر دین ساکنہ موہڑہ صادق چکوٹھی سے تھا جبکہ دیگر زخمیوں میں حسینہ زوجہ اورنگزیب ثوبیہ بی بی زوجہ راشد۔نازمین بی بی زوجہ زبیر احمد۔جبکہ حمزہ۔قدیر۔صیام۔ناصر۔ صائم۔عقیل۔اور چار ماہ کی مہرہ سمیت تین بچے دو بچیاں شامل ہیں حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس رضا کار اور طبعی عملہ موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں اور لاشیں مظفر آباد عباس انسٹیوٹ آف میڈیکل کمپلکس اور سی ایم ایچ مظفر آباد شفٹ کی گئیں جہاں سے انکو انکے آبائی علاقوں میں پہنچا دیا گیا حادثہ کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے سرکل بکوٹ اور کوہالہ آزاد کشمیر کے گردونواح میں پہنچ گئی جس سے آج علاقہ بھر کی فضاءسوگوار ھے مزید تفصیلات کے مطابق یہ مسافر وین جسکو ڈرائیور سائیں کے نام سے مشہور ھے چلاتا تھا کوہالہ سے ماسٹر ذوالفقار کے مطابق یہ گاڑی چکوٹھی وادی جہلم کشمیر سے براستہ مظفر آباد کوہالہ پل سے دن ایک بجے راولپنڈی کے لئے گزرتی تھی اور راولپنڈی سے رات کو واپس آتی تھی جو آج بدقسمتی سے منزل تک نہ پہنچ سکی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes