فورسز کی قربانیوں کے بدولت اب پر امن دن دیکھ رہے ہیں ٗ ناصر خان درانی

Published on March 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 315)      No Comments

1

پشاور (یوا ین پی) انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان درانی نے کہا ہے کہ فورسز کی قربانیوں کے بدولت پر امن دن دیکھ رہے ہیں ، پہلے روز جنازے اٹھتے تھے اب حالات کافی بہتر ہوگئے ہیں ٗ دہشت گردی کے واقعات کے دوران پولیس کے جوانوں نے بے مثال بہادری کا ثبوت دیا ٗ کسی بھی سرکاری ملازمت میں کے پی پولیس کو سب سے زیادہ خطرہ ہے ٗدلیری اور بہادر ی ہمارے ہر جوان کے خون میں رچی بسی ہے ۔آئی جی پولیس ناصر درانی نے ریٹائرمنٹ سے پہلے اپنے آخری پولیس دربار سے خطاب میں کہا کہ ضرب عضب میں پاک فوج نے دہشت گردوں کے اہم ٹھکانوں کو تباہ کیا، فاٹا میں آپریشن سے اہم دہشت گرد فرار ہوکر صوبے میں داخل ہوئے جو پولیس کیلئے چیلنج تھا،گزشتہ دو برسوں میں مختلف کارروائیوں کے دوران 1ہزار 192دہشتگرد پکڑے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس مہارت میں کمی تھی جو تربیت سے پوری کردی ہے، خیبرپختونخوا کی پولیس کا نظام دوسرے صوبوں سے بہت بہتر ہے،ہمارے سسٹم کو دنیا میں بطور نمونہ پیش کیا جاتا ہے،مجھے بہادر فورس کی کمان کرنے پر بجاطور پر فخر ہے۔ناصر درانی کا مزید کہنا تھاکہ تنگی میں دہشت گردی کے واقعے کے دوران پولیس کے جوانوں نے بے مثال بہادری کا ثبوت دیاہے، کسی بھی سرکاری ملازمت میں کے پی پولیس کو سب سے زیادہ خطرہ ہے،دلیری اور بہادر ی ہمارے ہر جوان کے خون میں ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog