کراچی میں سٹریٹ کرائم کے بڑھتے واقعات، اپوزیشن ارکان کی جانب سے تشویش کا اظہار

Published on June 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 172)      No Comments

کراچی: (یواین پی) سندھ اسمبلی اجلاس میں صوبے میں امن وامان اور کراچی میں سٹریٹ کرائم کے بڑھتے واقعات پر اپوزیشن ارکان نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ایم ایم اے کے رکن عبدالرشید کا کہنا تھا کہ لیاری میں ایک مرتبہ پھر گینگسٹر متحرک ہو گئے ہیں جس کے باعث منشیات بھی سرعام فروخت ہو رہی ہے۔ تاہم صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے دعویٰ کیا کہ کراچی کے حالات کافی بہتر ہیں۔تفصیل کے مطابق سندھ اسمبلی اجلاس میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر کھل کر بات کی گئی۔ ایم ایم اے کے رکن سید عبدالرشید نے توجہ دلاؤ نوٹس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ شہری اپنی گاڑیوں اور موبائل سے محروم ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے علاقے لیاری میں تو چوراہوں پر منشیات فروخت ہو رہی ہے لیکن پولیس دہرا معیار اپنائے ہوئے ہے، ان کی جانب سے پرانے جرائم پیشہ افراد کو چھوڑا جا رہا ہے۔اس کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ منشیات پورے معاشرے کو خراب کرتی ہے، جب بھی یہ معاملہ نوٹس میں آتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے، ایس ایس پیز کو امن وامان ہدایت جاری کر دی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy