عوامی تحریک کا پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے “محفل” سجانے کا اعلان

Published on August 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 353)      No Comments

tahir-ul-qadriاسلام آباد (یو این پی) طاہرالقادری نے اسلام آباد میں عوامی پارلیمنٹ لگا لی۔ قادری ہر اقدام کا جواب اپنے کارکنوں سے لیتے رہے۔ طاہرالقادری نے پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا جس کی قرارداد بھی عوامی پارلیمنٹ سے منظور کرائی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ان کا دھرنا پرامن اور منظم ہوگا۔ ان کا جلوس سفارتخانوں اورسپریم کورٹ کی طرف نہیں جائے گا۔ انہوں نے کارکنوں کے پرامن رہنے کی ضمانت بھی دی۔ طاہر القادری نے مطالبہ کیا کہ حکومت اسلام آباد میں لگائے گئے کنٹینرز ہٹادے۔ جبکہ کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ فائنل اعلان سے قبل یہاں سے نہ جائیں۔ اسلام آباد کی زمین پر خون کا قطرہ نہ بہے۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب چودہ افراد کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔ ریڈ زون میں ہمیشہ احتجاج اور مظاہرے ہوئے ہیں، تشدد کا کوئی ارادہ نہیں، پرامن رہیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题