کرپشن کے باعث دنیا بھر میں لوگ غربت کا شکار ہو رہے ہیں ،چیئرمین نیب

Published on June 5, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 166)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) چیئرمین نیب جسٹس (ر ) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن کے باعث دنیا بھر میں لوگ غربت کا شکار ہو رہے ہیں کرپشن کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے،عالمی سطح پر انسداد بدعنوانی کے لیے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا ہوگا تقریباً7کھرب ڈالر سالانہ امیر ملکوں میں چھپائے جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز یو این جنرل اسمبلی کے کرپشن کے خلاف اسپیشل سیشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کیا ۔انھوں نے کہا کہ کرپشن کے باعث دنیا بھر میں لوگ بنیادی حقوق سے محروم ہو رہے ہیں کرپشن کے باعث دنیا کو سالانہ 2.6کھرب کا نقصان ہو رہا ہے نقصان میں ترقی پذیرملکوں کا حصہ1.26کھرب ڈالر ہی?موثر تحقیقات کے بعد ملوث افراد کو سخت سزائیں اور جرمانے عائد کیے جائیں چئیرمین نیب نے کرپشن روکنے کیلئے سات نکاتی فارمولا بتا دیا چوری شدہ اثاثوں ، دولت کی فوری واپسی کیلئے اقدامات کئے جائیں کمپنیوں کا بینفیشل مالک کون ہے یہ ظاہر کرنا ضروری کیا جائیکرپشن اور ٹیکس چوری میں سہولت کار بننے والے اداروں ، اکاونٹنٹس، وکلا پر جرمانے عائد کئے جائیں ناجائز فنانشل رقوم کی گردش کو مانیٹر کرنے کیلئے فعال میکانزم بنایا جائیغیر مساوی سرمایہ کاری معاہدوں پر نظرثانی،شفاف ڈیجیٹل ٹیکسیشن اور کم سے کم گلوبل کارپوریٹ ٹیکس کا تصور بھی پیش حالیہ رپورٹ بتاتی ہے سالانہ ٹریلین ڈالرز ترقی پذیر ممالک سے باہر جا رہے ہیں پولیٹیکل اور آفیشل کرپشن، ٹیکس چوری سے یہ رقوم باہر منتقل ہو رہی ہیں ترقی پذیر ممالک میں سیاسی عدم استحکام،غربت،عدم مساوات کی بڑی وجہ ان وسائل کا باہر جانا ہی ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes