موسمیاتی تغیرات سے جن مسائل کا سامنا ہے انہیں حل کرینگے؛ محمد زاہد غز نوی

Published on June 5, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments

موسمیاتی تبدیلیاں سے انسانوں کی صحت اور غذائی قلت سمیت دیگر مسائل میں بھی اضافہ ہو رہا ہے
اوکاڑہ (یواین پی)ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج محمد زاہد غز نوی نے کہا ہے کہ عالمی یوم ماحولیات ہمیں اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ وطن عزیز کو ماحولیاتی آلودگیوں سے بچانے اور موسمیاتی تغیرات سے پاکستان کو جن مسائل کا سامنا ہے ان کو حل کرنے کے لئے اقدامات کرناہیں موسمیاتی تبدیلیاں جہاں انسانوں کی صحت کو متاثر کر رہی ہیں وہیں پر ان سے غذائی قلت سمیت دیگر مسائل میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ہمیں آج کے دن یہ عہد کرنا ہے کہ ہم ماحول دوست اقدامات کو بڑھا وا دینے ،زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور درختوں کی حفاظت کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر فیملی کورٹ میں علامتی آگاہی واک کے شرکا ءسے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر بار ایسوسی ایشن ایڈووکیٹ ذوالفقار مرزا سمیت جوڈیشل افسران ،محکمہ جنگلات کے افسران و اہلکاران بھی موجو د تھے ۔قبل ازیں ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج نے عالمی یوم ماحولیات کے حوالہ سے پودا لگایا سینئر سول جج خلیل احمد ،صدر بار ایسوسی ایشن ایڈووکیٹ ذوالفقار مرزا،جنرل سیکریٹری بار سمیت جوڈیشل افسران نے بھی فیملی کورٹ کے لا ن میں پودے لگائے انہوں نے کہا کہ ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور زیادہ سے زیادہ پودے لگانے اور ان کی حفاظت کے لئے اقدامات کرنا ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog