صارفین پڑول و ڈیزل پر ایک ماہ میں47ارب 16کروڑ سے زائد ٹیکس دیں گے؛مہرین انور راجہ

Published on November 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 502)      No Comments

لاہور(یوا ین پی)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ صارفین پڑول و ڈیزل پر ایک ماہ میں47ارب 16کروڑ سے زائد ٹیکس دیں گے ،ایک لیٹر پٹرول پر 24روپے 77پیسے اورایک لیٹر ڈیزل پر29روپے 91پیسے ٹیکس لیا جارہا ہے ، عوام ن لیگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں، پیپلزپارٹی کا مہنگائی کے خلاف مظاہرہ انتہائی کامیاب رہا، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت کے پا س صرف ٹیکس لگانا ہی آپشن رہ گیا ہے ، غریب عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے والی ن لیگ اب کبھی اقتدار میں نہیں آئے گی ، ن لیگ نے نہ جانے عوام سے کس چیز کا بدلہ لیا ہے ، ملک مالی بحران میں پھنسا ہے اور ن لیگ سب اچھا کا نعرہ لگا رہی ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes