پاکستان کیساتھ ملکر ماحولیاتی تبدیلی کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں: چینی صدر

Published on June 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 133)      No Comments

بیجنگ (یواین پی) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کےساتھ مل کرماحولیاتی تبدیلی کےمنصوبوں پرکام کر رہا ہے۔اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی میں عالمی یوم ماحولیات کی مرکزی تقریب سے چینی سفیر نونگ رونگ کی طرف سے سنائے گئے پیغام میں چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ ماحول کی بہتری کا کام انسانیت کی بقا کیلئے ضروری ہے، ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو ماحولیاتی اور ایکو سسٹم میں تبدیلیوں کے چیلنجز کا سامنا ہے، تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی قوانین اور تعاون کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، چین پاکستان کے ساتھ مل کر ماحولیاتی تبدیلی کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لیے جنگلات کا تحفظ اور سمندری حیاتیات کی بقا بہت ضروری ہے۔سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کو روکنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے تحت لاکھوں ملازمت کے مواقع پید اہوں گے جو ملکی ترقی میں بھی نمایاں کردار ادا کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes