عوام نے واضح کردیا ہے کہ انہیں امپورٹڈ حکومت قابل قبول نہیں۔ میجر(ر) اسرارالحق

Published on July 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

نارووال(یو این پی)ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی واضح برتری حق اور سچ کی جیت ہے عمران خان کے نظریہ اور موقف کو جیت حاصل ہوئی ہے عوام نے واضح کردیا ہے کہ انہیں امپورٹڈ حکومت قابل قبول نہیں۔ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف نارووال کے رہنمامیجر(ر) اسرارالحق نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کے عوام نے وفاداریاں تبدیل کرنیوالوں کو ان کے اصل مقام پر پہنچادیا ہے ایسے لوگوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہوئی گئی ہے، امپورٹڈ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ انہوں نے عوام پر بجلی اور مہنگائی کا بم گرایا ہے انکی کارکردگی اور نا اہلیت کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں امپورٹڈ حکمرانوں کی نالائقی چند ہفتوں میں قوم کے سامنے عیاں ہو گئی ہے اگر مزید کچھ عرصہ یہ لوگ اقتدار میں رہے تو ملک دیوالیہ اورعوام بد حال ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سازش کا سہارا لیکر یہ لوگ اقتدار میں آئے،مہنگائی کا بہانہ کیا،سازش، مہنگائی، نا اہلیت سب کچھ عوام کے سامنے عیاں ہو گئی ہے، یہ لوگ ذاتی مفاد کیلئے اقتدار میں آئے،اولین ترجیح اپنے خلاف درج مقدمات کو ختم کرانا تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes