لاہور: این اے 122 کے انتخابی دنگل کی وجہ سے کاروباری نظام معطل

Published on October 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 257)      No Comments

.111
لاہور(یو این پی) صوبائی دارالحکومت لاہور میں این اے 122 کے انتخابی دنگل کی وجہ سے کاروباری نظام معطل اور ٹریفک کا نظام بری طرح تباہ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز این اے 122 کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں (ن) لیگ اور تحریک انصاف نے اپنا اپنا آخری انتخابی جلسہ کرنا تھا جس کی تیاری دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے سے بڑھ کر کرنے کی کوشش کی۔ (ن) لیگ نے سمن آباد ڈونگی گراؤنڈ جبکہ تحریک انصاف نے مزنگ چوک میں کیا۔ اگرچہ یہ انتخابات صرف ایک حلقہ این اے 122 اور صوبائی اسمبلی کی سیٹ کیلئے ہو رہے ہیں لیکن اس انتخابی مہم میں پورا لاہور ہی مصروف نظر آیا جس کی وجہ سے کاروباری نظام بری طرح متاثر ہوا جبکہ شام سے ہی پورے لاہور کی ٹریفک کا نظام بری طرح سے متاثر ہو گیا۔ ان سیاسی جلسوں میں شرکت کیلئے آنے والے قافلوں اور استقبالیہ کیمپوں نے ٹریفک کے نظام کو شدید متاثر کیا جس کی وجہ سے رات گئے تک ٹریفک کا نظام متاثر رہا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes