سیو ریج لائنوں کی بحالی کے بعد نکالے گئے کوڑا کرکٹ کو فوراََ تلف کیا جائے ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی

Published on June 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 191)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے کہا ہے کہ شہری علاقوں میں سیور یج لائنوں کی صفائی ،گٹروں کے ڈھکن لگانے اور نکاسی آب کے منصوبوں کی تعمیر و مرمت کے لئے اقدامات رواں ہفتے میں اس انداز سے مکمل کئے جائیںکہ لوگوں کو واضع فرق محسوس ہو سکے سیو ریج لائنوں کی بحالی کے بعد نکالے گئے کوڑا کرکٹ کو فوراََ تلف کیا جائے خدمت ایپ پر علاقے کی صفائی ستھرائی ،گٹروں کے ڈھکن لگانے اور سیو ریج لائنوں کی بحالی کے لئے آنے والی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر اسی روز حل کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ” خدمت آپ کی دہلیز پر ” پروگرام کے دوسری ہفتہ کے پہلے روز مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا چیف آفیسر بلدیا رانا نوید نے بتایا کہ سیو ریج سسٹم کو سو فیصد بحال رکھنے ،گٹروں کے ڈھکن لگانے اور سیو ریج لائنوں کے ویسٹ کو فوری طور اٹھانے کے لئے مختلف ٹیمیں مصروف عمل ہیں ۔ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے کہا کہ پنجاب حکومت کے اس پروگرام سے لوگوں کو میونسپل سر و سز کی بہتر انداز میں فراہمی ممکن ہوتی رہیں اس جذبہ سے اس کا م کو جاری رکھنا ہے تاکہ اداروں پر عام لوگوں کا اعتماد بحال رہے انہوں نے کہا کہ اگر تمام سرکاری ادارے مطلوبہ اہداف کے حصول کے لئے اسی جذبہ ،لگن اور محنت سے کام کرتے رہے تو ہم نہ صرف عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے بلکہ حکومت نے جو ذمہ داریاں ہمیں تفویض کی ہیں ان سے بھی بہتر انداز میں نبرد آزما ہو سکیں گے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog