کوٹرادھاکشن ٹرانسپورٹرز سے بھتہ وصولی عروج پر انتظامیہ بے بس

Published on January 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 911)      No Comments
\"rait
کوٹرادھاکشن(مہر سلطان سے) تفصیلات کے مطابق بلدیہ کے زریعے ٹرانسپورٹرز سے اڈا وصولی کا ٹھیکہ جو کہ ہر سال نیلامی کے زریعے طے پاتا ہے معتبر زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس دفعہ اڈا وصولی کا ٹھیکہ بغیر نیلامی سے ہوا ہے بلدیہ کے ریٹس کے مطابق ٹیوٹا سے 15 روپے اور بس سے30روپے اڈہ فیس کی وصولی کے ریٹس طے پاتے ہیں جبکہ اڈہ فیس کے ٹھیکدار کے ملازمین ٹرالر سے 100 اور ٹرکوں سے 60 روپے اور دیگر ٹرانسپورٹرز سے مختلف ریٹس کے تحت بھتہ لیا جا رہا ہے ٹرانسپورٹروں سے بھتہ وصولی ٹھیکدار نے ملازموں کے زریعے لوٹ مار کا نظام وضع کر رکھا ہے۔ ٹرانسپورٹروں کو مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ انہیں جگا دیں جو نہیں دیتا اس سے ٹھیکدار کے ملازمین نہ صرف بد معاشی کرتے ہیں بلکہ ٹرانسپورٹرز کی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیتے ہیں۔ان بدمعاشوں کو نہ مقامی انتظامیہ پوچھتی ہے اور نہ ہی پولیس ان حرام خوروں کی چاندنی بنی ہوئی ہے عوامی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ ان ٹھگوں ،لٹیروں اور ڈاکوؤں کو آہنی شکنجے میں لا کر ان کی سرکوبی کریں۔ایک مصدقہ اطلاع کے مطابق معاشرے کی آنکھ کے چند معروف افراد بھی ان سے اپنا حصہ وصول کرتے ہیں
Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme