گورنرہاوس پشاور میں منگل کے روز مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد

Published on June 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 168)      No Comments

وارسائیکالوجی کو نفرت کاتاثردے کر دہشت گردی کی شکل میں تبدیل کردیاگیا گورنر شاہ فرمان
ایبٹ آباد (یو این پی ) گورنرہاو¿س پشاور میں منگل کے روز مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ہائرایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی اور نیشنل کاو¿نٹر ٹیررازم اتھارٹی کے درمیان صوبہ کے نوجوانوں کو انتہا پسندی سے بچانے کیلئے ایم او یو طے پایا گیا۔تقریب میں گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان مہمان خصوصی تھے جبکہ معاون خصوصی اعلی تعلیم کامران بنگش، ڈائریکٹرجنرل نیکٹامحمدعلی بابا خیل بھی موجو دتھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ ایک انتہائی منظم طریقے سے ہمارے خطے میں وار سائیکالوجی نافذ کی گئی۔وارسائیکالوجی کو نفرت کاتاثردے کر دہشت گردی کی شکل میں تبدیل کردیاگیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے انتہاپسندی اوردہشت گردی پر اپنی روایات وکلچر کے مطابق قابو پایا،ہمیں اپنی روایات، کلچر سے باہر نہیں نکلنا اور نہ ہی ان کو خراب ہونے دیناہے۔گورنر نے کہا کہ ہم نے نوجوان نسل کو انتہاپسندی اور ڈرگ کے رجحان سے باہر نکالناہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں ڈرگ کے استعمال کے مکمل خاتمے کیلئے خصوصی قانون سازی کی ضرورت ہے جس کے مطابق وائس چانسلرز اورفیکلٹی اراکین کی کارکردگی کو ڈرگ کی روک تھام سے متعلق ان کے عملی کردار کو لنک کرناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کومیڈیسن کی صورت استعمال ہونیوالی نشہ آورادویات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرناہوگا،کے ایم یو کی ذمہ داری ہے کہ وہ میڈیسن کی شکل میں ڈرگ کی فروخت کو روکے۔ تقریب سے وزیراعلی کے معاون خصوصی کامران بنگش نے اپنے خطاب میں مفاہمتی یادداشت کو خوش آئندقراردیتے ہوئے کہاکہ اس اقدام سے صوبہ کی اعلی تعلیمی جامعات کے ماہرین تعلیم کی نوجوان نسل کو انتہاپسندی کی طرف مائل ہونے سے بچانے میں انتہائی مددحاصل ہوگی۔ ہم نے اپنی نوجوان نسل کو محفوظ بناناہے جس میں اعلی تعلیمی اداروں کا کردار انتہائی اہم ہے۔ تقریب سے ڈائریکٹرجنرل نیکٹا محمدعلی باباخیل نے بھی اپنے خطاب میں مفاہمتی یادداشت کو ایک بہترین اقدام قراردیا۔ تقریب میں پرنسپل سیکرٹری برائے گورنرمحمدادریس خان، سیکرٹری محکمہ اعلی تعلیم داود خا ن کے علاوہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے بھی شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes